Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ قدرتی اجزا کی مدد سے پلکوں کو گھنا اور لمبا کیسے کیا جائے؟

گھنی پلکوں سے آنکھیں خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ (فوٹو: فری پک)
پلکیں جتنی لمبی اور گھنی ہوتی ہیں آنکھیں اتنی ہی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔
این ڈی ٹی وی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پلکوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کے لیے گھر ہی میں چند مفید ٹوٹکیں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کیسٹر آئل

کیسٹر آئل لگانے سے نہ صرف پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں بلکہ گرتی بھی نہیں۔ پلکوں پر لگانے کے لیے کیسٹر آئل کے چند قطرے ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کر لیں اور پھر اس کو انگلیوں کے پور یا روئی کی مدد سے احتیاط کے ساتھ استعمال کر لیں۔
اس کو رات کے وقت لگائیں اور صبح اس کو صاف کر لیں۔

ناریل کا تیل ملائم ہوتا ہے۔ (فوٹو: فری پک)

ناریل کا تیل
آپ صرف ناریل کا تیل بھی پلکوں پر لگا سکتے ہیں۔ یہ ملائم ہوتا ہے اور اس کو آنکھوں کے اردگرد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کو پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں۔

زیتون کا تیل

کمزور پلکوں کے لیے ایک اور ٹوٹکہ زیتون کا تیل ہے۔ اس سے پلکیں جلدی گھنی ہو جاتی ہیں۔ اس کو روئی کی مدد سے پلکوں پر لگائیں۔ اس سے پلکیں نہ صرف گھنی بلکہ لمبی بھی ہو جاتی ہیں۔

سبز چائے

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں اس لیے تیزی سے اس کی مدد سے پلکیں لمبی اور گھنی ہو جاتی ہیں۔ اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس سے سیاہ حلقے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ (فوٹو: راپکسل)

گرم پانی کے ایک پیالے میں سبز چائے کی پتیاں یا سبز چائے کا بیگ شامل کریں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے اپنی پلکوں پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا کا جیل کاسمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جلد کے لیے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس کا جیل پلکوں پر استعمال کر لیں اور اس کو پانچ منٹس کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد پانی سے صاف کر لیں۔
جب ایلو ویرا پلکوں پر لگانا ہو تو اپنی آنکھوں کر بند رکھیے اور احتیاط برتیں کیونکہ آنکھیں حساس ہوتی ہیں۔

شیئر: