ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔ بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے نے تیزاب حملے میں متاثرہ لڑکی للیتا بنبنسی کو اس کی شادی پر گھر تحفے میں دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ویوک اوبرائے نے مارچ میں تیزاب حملے میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی۔ متاثرہ لڑکی نے انہیں اپنے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر اداکار نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ اسے گھر تحفے میں دیں گے۔ انہوں نے نہ صرف متاثرہ لڑکی کی شادی میں شرکت کی بلکہ اسے گھر تحفے میں دے کر اپنا وعدہ بھی پورا کر دیا۔ واضح رہے کہ اداکار ویوک اوبرائے نے حال ہی میں سکما حملے میں سی آر پی ایف کے 25 جوانوں کے خاندانوں میں فلیٹس بھی تقسیم کئے۔