امارات میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو چاند نظر نہیں آیا۔ اماراتی رویت ہلال کمیٹی جمعہ کو چاند دیکھنے کے لئے اجلاس منعقد کرے گی۔ مقامی اخبار الاتحاد کے مطابق امارات میں جمعرات کو چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تھی۔