Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثاتی طور پر سوشل میڈیا سٹار بننے والی ایمی روکو

ایمی اپنے کام سے مطمئن ہیں اور مستقبل پر بھی ان کی بھرپور توجہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سوشل میڈیا سپر سٹار ایمی روکو نے حادثاتی طور پر کامیڈین ، ریپر اور ملٹی برانڈ ایمبیسڈر بننے کے بعد 16 لاکھ سے زائد فالورز حاصل کر لیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی 29 سالہ  مزاح نگار ایمی روکو اپنی روایات اور ثقافت کے ساتھ خاموشی سے ایسی حرکتیں کر رہی ہیں جو انہیں ورلڈ سٹار بنا سکتی ہیں۔

ایمی روکو جنہوں نے پہلی بار 2014 میں شہرت حاصل کی بتایا ہے کہ جو میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہوں وہ میرا کام ہے جوکہ بہت پرلطف ہے۔
وہ جانتی ہیں کہ بغیر ارادے کے اس سب میں خوش قسمتی کا بڑا عمل دخل ہے کیونکہ وہ مکمل طور پر ایک خاص جذبے کے تحت آگے بڑھ  رہی ہیں۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سب اب بھی میرے لیے بہت مزے کا ہے۔ میں ہر صبح اٹھتی ہوں اور زندگی، خاندان  یا معاشرے کے پہلوؤں پر مزاحیہ انداز میں بات کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچتی ہوں۔
اپنے کام سے لطف اندوز ہونے والی ایمی کی پوری توجہ اپنے مستقبل پر ہے۔

موجودہ دور میں جب ہر کوئی متاثر کن بننا چاہتا ہے ایمی بھی اپنے کام سے مطمئن ہیں اور مستقبل پر بھی ان کی بھرپور توجہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں جہاں جاتی ہوں لوگ نقاب کے بارے میں پوچھتے ہیں، ہر انٹرویو کا آغاز اسی سے ہوتا ہے اور میں تسلیم کرتی ہیں کہ یہ میرے کردار کا ایک اہم جزو ہے۔

ایمی نے بتایا کہ میرے پاس کام  کے لیے بہت سی چیزیں ہیں، جیسا کہ میں نے پچھلے مہینے ایک پوڈ کاسٹ شروع کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں انگریزی میں سٹینڈ اپ کامیڈی ڈیبیو کے لیے مواد تیار کرنے کے ابتدائی مراحل میں ہوں تاکہ میں مختلف سامعین سے بات کر سکوں۔
سوشل میڈیا سٹار ایک سیریز لکھنے پر بھی کام کر رہی ہیں اور منصوبے کے مطابق صحیح  سمت کی تلاش کی کوشش میں ہیں۔

شیئر: