Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10سالہ انڈونیشی لڑکے کا وزن 30اسٹون تک پہنچ گیا

 آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے کہ یہاں رہنے والا10 سالہ بچہ اریا کا وزن 30اسٹون تک پہنچ چکا ہے کیونکہ وہ دن رات نوڈلز اور کولامشروبات کے ساتھ گوشت ، مچھلی اور چاول بھی کھاتا رہتا ہے اور دن میں 5بار کھانے کے باوجود اسکا پیٹ نہیں بھرتا۔ صورتحال نے اسکی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی جس کے بعد معاملہ اسپتال تک گیا اور ڈاکٹروں نے اسکے پیٹ کا آپریشن کرکے فالتو چربی نکال دی ہے۔ اب اسکا پیٹ چھوٹا ہوگیا ہے ۔ یہ بچہ اب اپنا وزن بتدریج کم کرتا جارہا ہے۔ ماں رقیہ اور باپ آدیسمنتری کا کہناہے کہ وہ اپنے بچے کو جتنا بھی کھلادیں بچہ مزید کھانا ضرور طلب کرتا ہے۔ ہم لوگ نہ انکار کرسکتے ہیں اور نہ ہی خوشی خوشی اسکی فرمائش پوری کرسکتے ہیں۔ اسکا پہلا آپریشن 17اپریل کو ہوا تھا جس کے بعد حیرت انگیز طور پر اس کے وزن میں 37پاﺅنڈ کی کمی واقع ہوئی تھی اور اب وہ مزید 6پاﺅنڈ وزن کم کرچکا ہے۔ وزن او رمٹاپے کی وجہ سے یہ کہیں آنے جانے کے قابل بھی نہیں تھا اور اسی لئے اسکی پڑھائی بھی متاثر ہوئی کیونکہ اسکول والے اسے لینے کو تیار نہیں تھے اوراسکول میں کوئی ایسی جگہ بھی نہیں تھی جہاں وہ بیٹھتا اور پڑھتا۔ آپریشن کرنے والے سرجن کا کہناہے کہ یہ بچہ خاص قسم کی بیماری میں مبتلا تھا۔ آپریشن اور دواﺅں کی مدد سے اسکی حالت یقینی طور پر بہتر ہوگی۔

شیئر: