Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصروف شاہراہ پر دن دہاڑے قتل

کڑپہ.....کڑپہ میں دن دہاڑے ایک شخض کو مصروف شاہراہ پر قتل کردیا گیا ۔ راہگیروں نے اسکی کوئی مددنہیں کی۔ پولیس کا کہناہے کہ 32 سالہ ماروتی ریڈی ایک مقدمے کے سلسلے میں رکشہ میں عدالت جارہا تھا۔ قریب ہی ملزموں نے اسے رکشہ سے گھسیٹا اور کلہاڑی سے حملہ کردیا جس سے وہ سڑک پر جاگرا۔ جب زخمی سڑک پر بے حس و حرکت پڑا تھا تو ایک ملزم اس پر چڑھ گیا جبکہ دوسرے نے اس پر کلہاڑی کے11 وار کئے۔ لوگ یہ سارا ماجرا دیکھتے ہوئے گزرتے رہے۔ کسی نے مداخلت کی جرا¿ت تک نہیں کی۔ کچھ نے تو موبائل پر فلم بنانی شروع کردی۔ چند منٹوں بعد ہی اسکی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی۔ لوگوں نے پولیس کی خلاف احتجاج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان واقعہ کے بعد بھاگ کھڑے ہوئے جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے شام کو خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ مقتول ایک مقدمے میں گواہ کے طور پر عدالت جارہا تھاکہ ملزموں نے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ناجائز تعلقات کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے۔

شیئر: