ریاض۔۔۔۔شاہ عبداللہ عالمی ادارہ برائے انسانی خدمات ، رمضان المبارک کے دوران 30ہزار خوراک پیکیٹ تقسیم کریگا۔ یہ پیکیٹ پیداواری سعودی خاندان تیار کرینگے۔اس پروگرام کی بدولت ایک طرف تو روزہ داروں کے افطار کاسامان مہیا ہوگا اور دوسری طرف غریب پیداواری خاندانوں کا بھلا ہوگا۔20ہزار خوراک پیکیٹ ریاض کے الرحمانیہ محلے میں واقع کنگ عبداللہ جامع مسجد کے افطار دسترخوان کیلئے مخصوص ہونگے جبکہ 10ہزار خوراک پیکیٹ رمضان کے آخری عشرے میں بنیان فلاحی انجمن کے تعاون سے تقسیم کئے جائیں گے۔خوراک پیکیٹ کا معیار اعلیٰ درجے کا ہوگااور پیکیٹ حفظان صحت کے عین مطابق ہونگے۔