جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چھ فوجی اہلکار جان سے گئے۔
منگل کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موثر طریقے سے شدت پسندوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار شدت پسند ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
بیان کے مطابق علاقے میں دہشت گروں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزین آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے افواج پرعزم ہیں اور سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔‘