Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی بہن کو سائیکل پر سکول سے لے جانے والے سعودی بچے کی ویڈیو وائرل 

سعودی عرب کے علاقے بریدہ میں چھوٹی بہن کو شدید گرمی میں سائیکل سے سکول سے لے جانے والے دس سالہ سعودی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ویڈیو دیکھ کر ٹویٹ کیا ’کیا کوئی ہے جو مجھے ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے سے ملوا سکے۔‘ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دس سالہ بچہ حمد الرشیدی القصیم ریجن کے بریدہ شہرمیں ام المومنین سودۃ بنت زمعہ نرسری سکول کے سامنے سے گزر رہا ہے جبکہ اس کی چھوٹی بہن سکول یونیفارم میں بیٹھی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل نے حمد الرشیدی کو تحائف دیے ہیں (فوٹو: سبق)

چھوٹی بہن سائیکل کے پیچھے کیریئر پر بیٹھی ہے جبکہ بھائی کو گرمی کے باعث سائیکل چلانے میں مشکل پیش آرہی تھی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق القصیم ریجن میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل محمد الفریح نے حمد الرشیدی کو تحائف دیے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل اپنی چھوٹی بہن کے لیے بھائی کی ذمہ داری سے متاثرہوئے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے سعودی لڑکے کو ’بہن کا محافظ‘ قرار دیا۔ 
صارفین کا کہنا تھا کہ ’سعودی بچہ گرمی اور ٹریفک کے خطرے کے باوجود اپنی چھوٹی بہن کو لینے سکول گیا۔‘

شیئر: