Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکول طالب علم کیلئے ڈیڑھ میٹر مخصوص کریں، وزارت

ریاض۔۔۔۔۔وزارت تعلیم نے نجی اسکولوں کے مالکان پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ آئندہ تعلیمی سال کے دوران ہر طالب علم کیلئے کلاس میں ڈیڑھ میٹر مخصوص کریں۔ یہ پابندی نجی اسکولوں میں طلبہ و طالبات کے استحصال کے رجحان کو کنٹرول کرنے کیلئے لگائی گئی ہے۔مکہ اخبار کے مطابق وزارت تعلیم کے اداروں نے نجی اسکولوں کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ جو اسکول بھی نئی کلاسیں کھولنے یا نئے تربیتی پروگرام شروع کرنے کیلئے اجازت طلب کریگا اس کا فیصلہ نئے قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا۔وزارت نے قواعد و ضوابط پر مشتمل گائڈ بک بھی نجی اسکولوں کو بھجوا دی ہے۔

شیئر: