Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگال کے مسلم اکثریتی علاقو ں میں آر ایس ایس کی ریلی

کولکتہ .... مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی ضلع مالدا میں آر ایس ایس والوں نے زبردست ریلی نکالی جس میںوہ تلوار اور ترشول کےساتھ جمع تھے اورزعفرانی پٹیاں بھی سروں پر باندھی ہوئی تھیں۔ اس ضلع میں اس سے قبل کبھی بھی آر ایس ایس نے اپنی موجودگی کا اتنا بڑا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ شمالی بنگال شاخ کے ترجمان نے کہا کہ ہندو اکثریتی علاقے میں گزشتہ ایک برس میں ہماری تنظیم کو بڑی مقبولیت ملی ہے۔ ہمیں مسلم اکثریتی علاقے میں اپنی موجودگی ثابت کرنے میں مشکلات تھیں جو اب مشکلات ختم ہوچکی ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس سے الحاق شدہ ایک اسکول کے گراﺅنڈ میں 115اراکین کو جمع کیا اور وہاں 20دن تک کیمپ لگایا۔ انہوں نے ملکی تعمیر نو او رورزش کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر یہ ارکان جانگیے پہنے ہوئے تھے جبکہ ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں۔

شیئر: