Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور سعودی عرب میں کرکٹ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

شہزادہ سعود بن مشعل نے ریاض میں سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا (فوٹو: سفارتخانہ پاکستان)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں شہزادہ سعود بن مشعل نے ریاض میں اپنے قصر میں سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سفیر احمد فاروق نے جدہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ’ سعودی کرکٹ فیڈریشن کے سربراہ سے ملاقات طے ہے۔ کوشش ہے کہ سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کوئی معاہدہ ہو سکے‘۔ 
’سعودی حکومت مختلف کھلیوں میں کرکٹ شامل کو مملکت میں فروغ دینے کی خواہشمند ہے‘۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ’مملکت میں کرکٹ کا انفراسٹریکچر نہیں ہے۔ کوشش ہے سعودی عرب کو یہ تعاون پیش کریں کہ ہم آپ کی مدد کرنے کو تیار ہیں‘۔
’کرکٹ کوچنگ کے علاوہ کرکٹ کے نظام اور انفراسٹریکچر بنانے کے لیے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ امید ہے اس معاملے میں کامیابی ملے گی‘۔

شیئر: