لندن...ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کی نسبت زیادہ مضبوط ہے اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب رہیں گے۔چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پوری طرح فٹ اور ذہنی طور پر زیادہ مضبوط اور پر اعتماد ہیں۔ اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ کپتان کے طور پہلی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں اس لئے میرے لئے یہ مقابلے زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہوں گے۔ کوہلی نے کہا کہ انگلینڈ ہر لحاظ سے متوازن ٹیم ہے اور اسے ہوم گراونڈ کا اضافہ فائدہ بھی حاصل ہے تاہم یہی صورتحال اس کےلئے دباو کا سبب بھی ہوگی۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا دوسرا اہم ترین ٹورنامنٹ۔ اس میں شریک ہو نے والی ہر ٹیم اچھی ہے اسی لئے اسے اس میں شرکت کا موقع ملا ہے یوں کسی کو کمزور سمجھنا غلطی ہو گی۔ہر ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھا نا ہو گی اور اسی صورت میں مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں گے۔