Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیبرا کراسنگ سے گزرنا راہگیروں کا پہلا حق، خلاف ورزی پر جرمانہ 

خلاف ورزی پر سو ریال سے ڈیڑھ سو ریال تک جرمانہ ہے ( فوٹو: ٹوئٹر محکمہ ٹریفک)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ زیبرا کراسنگ پر سڑک عبور کرنے والوں کو ترجیح نہ دینے پر 150 ریال جرمانہ ہوگا‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’راہگیروں کو زیبرا کراسنگ سے ترجیحی بنیاد پر گزرنے میں رکاوٹ پیدا کرنا خلاف قانون ہے‘۔ 
’خلاف ورزی پر سو ریال سے ڈیڑھ سو ریال تک جرمانہ لیا جائے  گا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ ٹریفک قانون کے مطابق زیبرا کراسنگ سے گزرنا راہگیروں کا پہلا حق ہے۔ تمام ڈرائیور راہگیروں کے اس حق کا احترام  کریں‘۔ 

شیئر: