سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید نے کہا ہے کہ غیرملکی ٹرکوں کو مملکت کے مختلف علاقوں میں کارگو کی سہولت فراہم کرنے کا حق نہیں۔
مزید پڑھیں
-
مملکت میں غیرملکی ٹرکوں کی آمد و رفت پر نئی پابندیاں کیا ہیں؟Node ID: 667586
-
غیرملکی ٹرکوں کیلئے الیکٹرانک ٹرانسپورٹ دستاویز لازمیNode ID: 752536
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں الزوید نے کہا کہ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے غیرملکی ٹرکوں کے حوالے سے انتظامی ضوابط مقرر کیے ہیں۔
الزوید نے کہا کہ مملکت آنے والے غیرملکی ٹرکوں کو مقررہ پوائنٹ تک سامان پہنچانے کا حق حاصل ہوتا ہے اس کے بعد ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جس ملک سے آئے تھے اس ملک واپس چلے جائیں۔ وہ سعودی عرب کے ایک شہر سے دوسرے شہر سامان منتقل کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی یہ پابندی سعودی ٹرکوں کے درمیان مقابلے کے مواقع بہتر بنانے اور سرکاری و نجی اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے لگائے ہوئے ہے۔