Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن میں قتل کیس میں سوڈانی شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کے حکام نے سوڈانی شہری کو قتل کیس میں سزائے موت دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ سوڈانی شہری مجدی محمد النور سلومہ نے جھگڑے کے دوران  اپنے ہم وطن مختار محمد عزالدین رویس کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے’  ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی‘۔ 
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی سے عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر ریاض ریجن میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: