سعودی عرب میں روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس نے سفر کے دوران گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی صورت میں چار امور کا خاص خیال رکھنبے کی ہدایت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس کا کہنا ہے’ اگر سفر کے دوران گاڑی کا ٹائر پھٹ جائے تو اس صورت میں گھبراہٹ سے بچیں، پرسکون رہیں، سٹیئرنگ کو مضبوطی سے تھامے رہیں،مقررہ ٹریک کی پابندی کریں اور ٹریک سے ہٹنے کی کوشش نہ کی جائے‘۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے خبردار کیا کہ ’اگر گاڑی کی فی گھنٹہ رفتار پچاس کلو میٹر سے کم ہو تو ایسی صورت میں بریک لگا سکتے ہیں ورنہ بریک لگانے کا خطرہ نہ مول لیں‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’عقب سے آنے والی گاڑیوں کو خبردار کرنے کے لیے انتباہی انڈیکیٹر ضرور چلائے جائیں‘۔