قندھار ...افغان صوبہ قندھار میں ایک اور فوجی بیس پر طالبان کے حملے میں15 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔ افغان وزارتِ دفاع کے مطابق ضلع شاہ کوٹ میں سیکیورٹی فورسز پر رواں ہفتے طالبان کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل ایک دوسرے فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 10افغان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جھڑپ کے دوران طالبان کو بھی نقصان اٹھانا پڑا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے حملہ آور مارے گئے۔پہلے حملے میں ترجمان نے 12 جنگجووں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔