Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ایلیویٹرز اور ایسکلیٹرز ٹیکنالوجیز پر کانفرنس کی میزبانی کرے گا

مملکت کے گیگا پراجیکٹس کا تخمینہ 1.34  ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب چار سے سات ستمبر تک جدہ میں ایلیویٹرز اور ایسکلیٹرز ٹیکنالوجیز پر کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
 جدہ ہلٹن ہوٹل میں لفٹ سٹی ایکسپو 2023 اور ایلیویٹرز اور ایسکلیٹرز ٹیکنالوجیز، اٹیچمنٹس اور اسیسریز کے لیے دوسری بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس منعقد ہو گی۔
ایس پی اے کے مطابق آنے والے عرصے میں سعودی ایلیویٹر اور ایسکلیٹر کی مارکیٹ میں خاطر خواہ ترقی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے گیگا پراجیکٹس کا تخمینہ 1.34  ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
یہ نمائش نئی منڈیاں کھولے گی جس سے سرمایہ کاری پر بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ اجتماع تعمیراتی ترقی اور سعودی عرب میں منعقدہ منصوبوں کے حجم کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا جس نے دنیا بھر کے مینوفیکچررز سے براہ راست سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ مملکت کے اندر عمودی نقل و حمل کی صنعت کو ترقی دی ہے۔
لفٹ سٹی ایکسپو جدہ نے خاص طور پر مملکت، خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ کی سب سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر مارکیٹ میں بین الاقوامی توجہ حاصل کی ہے۔
یہ سعودی عرب میں ایلیویٹر انڈسٹری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو زیر تعمیر یا منصوبہ بندی کے مراحل میں منصوبوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے نمایاں ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
یہ نمائش نمائش کنندگان کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس کی ایک سیریز کے ذریعے مختلف ممالک سے فائدہ اٹھانے والوں اور ماہرین سے رابطہ قائم کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔

شیئر: