عمانی ٹی وی پر سعودی اناؤنسر کے پروگرام کی مقبولیت بڑھنے لگی
عمانی ٹی وی پر سعودی اناؤنسر کے پروگرام کی مقبولیت بڑھنے لگی
منگل 5 ستمبر 2023 0:00
عمانی خواتین کے تاریخی ملبوسات میں مقامی لوگوں کے دل جیت لیے (فوٹو: سبق)
سلطنت عمان میں ظفار موسم خزاں 2023 نے جی سی سی ممالک کے ریڈیو اور ٹی وی اناؤنسرز کو اپنے پروگرام میں شریک کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمانی اناؤنسرمحمد بیت سعید نے ’عوام اور خزاں‘ نامی پروگرام میں سعودی ٹی وی اناؤنسر نھی الحربی کو شریک کیا۔ یہ پروگرام عمانی ٹی وی چینل کے ناظرین نے پسند کیا ہے۔
عمانی ٹی وی کے ناظرین کا کہنا ہے’ سعودی ٹی وی اناؤنسر نھی الحربی اور عمانی ٹی وی اناؤنسر محمد بیت سعید کا ساتھ پروگرام میں بہت اچھا لگ رہا ہے۔
نھی الحربی نے عوام اور خزاں نامی پروگرام میں عمانی خواتین کے تاریخی ملبوسات زیب تن کرکے مقامی لوگوں کے دل جیت لیے۔
عوام اور خزاں نامی پروگرام عمانی ٹی وی چینل کے اہم ترین پروگرام میں سے ایک ہے۔
یہ پروگرام 30 برس سے زیادہ عرصے سے پیش کیا جارہا ہے۔ اس کی کامیابی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
عوام اور خزاں نامی پروگرام میں ظفار میں موسم خزاں کی سیاحتی سرگرمیوں کو نمایاں طریقے سے پیش کیا جارہا ہے۔
پروگرام کے دوران ناظرین کو ظفار کے سیاحتی مقامات، آبشار، سبزہ زاروں سے آراستہ پہاڑ، چشمے اور منفرد جغرافیائی مقامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔