Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں پتنگوں سے بجلی پیدا کرنیکا منصوبہ

لندن ....اب بڑی بڑی پتنگیں بجلی کی پیداوار میں مدد دینگی اور لوگ ونڈ ٹربائن کو بھول جائیں گے۔ برطانیہ میں 2020ءتک پہلی مرتبہ اس طرح کی پتنگوں سے بجلی پیدا کرنا شروع ہوجائیگی اور 100میل کے دائرے میں 10بڑی بڑے پتنگیں انتہائی بلندی پر اڑائی جائیں گی۔ اسکا رابطہ زمین پر موجود ایک گردشی ڈرم سے ہوگا۔ یہ ڈرم ایک جنریٹر سے مربوط ہوگا جس کے نتیجے میں 500کلو واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔ خیال ہے کہ اس طرح کا فارم اسکاٹ لینڈ میں بنایا جائیگا جبکہ یہ منصوبہ تفصیل کے ساتھ ستمبر میں متعارف کرادیا جائیگا۔ اسکے نتیجے میں5500ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ ابتدائی طورپر بتایا گیا ہے کہ یہ پتنگیں ایک ہزار فٹ کی بلندی پر اڑائی جائیں گی۔ یہ سارا سلسلہ بجلی پیداواری کمپنی”کائٹ پاور سسٹم“ نے شروع کیا ہے۔کمپنی جو فارم قائم کریگی اس میں 500کلو واٹ سسٹم کے 10جنریٹر موجود ہونگے۔

شیئر: