صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں واقع پاک افغان طورخم بارڈر گذشتہ تین روز سے ہرقسم ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دو روز قبل چھ ستمبر بدھ کو افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسے دونوں جانب سے بند کر دیا گیا تھا۔
بندش کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اور مسافر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مال بردار گاڑیاں بھی تین روز سے بارڈ کُھلنے کی منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
-
افغان تاجر پاکستان میں کن شعبوں میں تجارت کو ترجیح دیتے ہیں؟Node ID: 746311