Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج مسجد اقصی میں گھس گئی، او آئی سی کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلاف ورزیاں رکوانے کےلیے کردار ادا کرے (فوٹو: سبق)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی  سی) نے مسجد اقصی باب الرحمہ میں قابض اسرائیلی افواج کے گھسنے اور توڑ پھوڑ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
اوآئی نے کہا کہ’ یہ مقدس مقامات حرمت کی کھلی خلاف ورزی، عبادت کی آزادی کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقائد اور ان کے جذبات پر کھلا حملہ ہے‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے  ایس پی اے کے  مطابق او آئی سی نے کہا ہے کہ ’مصلی باب الرحمہ مسجد اقصی کا اٹوٹ حصہ ہے۔  قابض اسرائیلی افواج نے یہاں گھس کر مسجد اقصی کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے والی اپنی پالیسی نافذ کرنے کی کوشش کی ہے‘۔ 
او آئی سی نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ’ وہ فلسطینی عوام، فلسطینی اراضی اور مقدس مقامات کی مسلسل اور کھلی  خلاف ورزیاں  بند کرانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے‘۔ 

شیئر: