Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی سلطنت عمان کے فرمانروا سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
 سلطنت عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق نے منگل کو مسقط کے قصرالبرکہ میں خصوصی دورے پر آنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عمان کے فرمانروا کو خیر سگالی کا پیغام دیا۔
ملاقات میں دوستانہ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرسعودی نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان بھی موجود تھے۔

شیئر: