Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان

نئی دہلی۔۔۔۔۔سیکنڈری بورڈآف ایجوکیشن ( سی بی ایس ای)نے اتوار کو بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوئیڈا کی رکشا گوپاڈ 99.6فیصد مارکس لیکر پہلے نمبر پر رہی۔ دوسری اور تیسری پوزیشن چنڈی گڑھ کی بھومی ساوت اور آدتیہ جین نے حاصل کی۔ ان دونوں نے بالترتیب 99.4فیصد اور 99.2فیصد مارکس حاصل کئے۔ مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے ان تینوں پوزیشن لینے والی لڑکیوں کو ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کی۔ سی بی ایس ای کے سینیئر افسر نے کہا کہ کل ہند فیصد83.5فیصد سے کم ہوکر 82فیصد رہ گئی ہے۔ بورڈ نے نتائج کے بعد نفسیاتی کونسلنگ کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر بھی دیئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 65کونسلرز صبح 8بجے سے 10بجے تک طلبہ اور ان کے والدین سے ہیلپ لائن نمبر 18000118004پر کونسلنگ کرینگے۔طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

شیئر: