Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافر نے عملے کے رکن کو کاٹ لیا

شارلوٹ..... امریکن ایئرلائن کے مسافر نے ٹیک آف سے ذرا پہلے شارلوٹ ڈوگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیو برن کیلئے پرواز کرنے والے طیارے کے ایک مسافر کو نہ جانے کیا سوجھی کہ اس نے طیارے کے ٹیک آف سے کچھ دیر پہلے عملے کے ایک رکن کو دانت سے کاٹنے کی کوشش کی اور پھر طیارے سے نیچے چھلانگ لگادی۔ جس کے بعد گراﺅنڈ اسٹاف نے اسے گرفتار کرلیا او راب اس کے خلاف مقدمہ چلنے والا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج ہوا ہے او رجرم ثابت ہونے پر اس 22 سالہ شخص کو جو انگریزی زبان نہ جاننے کے برابر جانتا ہے 20سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ ملزم کا نام لونٹون سین بتایا ہے او ریہ واقعہ امریکن ایئرلائن کی فلائٹ میں پیش آیا۔جس وقت اس نے طیارے کے دروازے کو کھول کر باہر کودنے کی کوشش کی اگلی نشست پر بیٹھے مسافروں نے ا سے روکا بھی رہا مگر وہ ان سے لڑتا جھگڑتا ہوا طیارے سے کود گیا۔

شیئر: