Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کی سڑکوںخواتین پولیس افسروں کا گشت

نئی دہلی۔۔۔۔خواتین کیلئے سڑکیں محفوظ بنانے کی غرض سے دہلی پولیس نے خواتین افسروں کو تربیت دیکر چند علاقوں میں تعینات کیا ہے ۔ یہ خواتین پولیس افسر شام 5سے رات 10بجے تک سڑکوں پر گشت کرینگی۔یہ افسران نہ صرف اپنی علاقے میں گشت کرینگی بلکہ جب بھی ضرورت ہوئی خواتین کی مدد کرینگی۔ساؤتھ کیمپس اور پورن دھانوں کو 7اہلکار اور 4موٹر بائیک دیدی گئی ہیں۔مزید خواتین پولیس افسروں کو تربیت دی جارہی ہے اور وہ جلد ہی فورس جوائن کرلیں گی۔ کانسٹبل رینا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میں موٹر سائیکل چلاتی رہی ہوں جب سینیئر افسروں نے مجھ سے شام کے وقت سڑکوں پر گشت کرنے کیلئے کہا تو میں پہلی خاتون افسر تھی جس نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔جب ہم پہلی مرتبہ گشت پر نکلے تو کچھ لوگ ہوٹنگ کررہے تھے ، کچھ نے ہم سے پوچھا کہ کیا کسی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے ۔ مجھے حیرانی ہوئی، میں نے ان سے کہا اب آپ ہمیں باقاعدگی سے سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دیکھیں گے تو ان لوگوں کا جواب بڑا مثبت ملا۔

شیئر: