اجمیر۔۔۔۔دولہا گاؤں کی پنچایت کے حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے گھوڑے پر اپنی بارات لے گیاتاہم اس نے پولیس سے سیکیورٹی مانگی ۔اس سے پہلے گاؤں والوں نے کہا تھا کہ دلت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دولہا کو اپنی بارات گھوڑے پر لے جانے نہیں دینگے۔اگر ایسا کیا تو انہیں نتائج بھگتنا ہونگے۔ دلتوں نے ضلعی انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی جس پر پولیس سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔گاؤں میں اس بارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود دلت دولہا گھوڑے پر بیٹھ کر دلہن کے گھر گیا۔سمنتھ کمیونٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ ہمارے گاؤں کی روایت ہے کہ دلت گھوڑے پر نہیں بیٹھتے ۔سمنتھ کمیونٹی کے رمیش پنسار نے کہا کہ جب اونچی ذات کے ہندوؤں کا علاقہ آتا ہے تو دلت گھوڑے سے اتر جاتے ہیں اور سر جھکاکر چلتے ہیں لیکن جب دلت بستی شروع ہوتی ہے تو وہ پھرگھوڑے پربیٹھ جاتے ہیں۔