Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانیوالوں کی تعداد 257ہزار

جدہ.... سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 2لاکھ57ہزار ہوگئی۔ ان میں سے 80ہزار کے معاملات مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ پاسپورٹ کے ذریعہ کئے گئے۔ اب تک مہلت سے فائدہ اٹھاکر وطن واپس جانے والوں کی تعداد 53 ہزار ہے۔شمیسی سینٹر میں مہلت سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مہلت کی بقیہ مدت سے زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ المدینہ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شمیسی سینٹر میں روزانہ ایک ہزار غیر قانونی تارکین کے معاملات نمٹائے جاتے ہیں۔ شمیسی سینٹر میں کام کے اوقات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ سینٹر غیر قانونی تارکین کو سہولت پہنچانے کے لئے صبح سے رات گئے کھلا رہتا ہے۔ مہلت سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ تر تارکین جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے وطن واپس جارہے ہیں جبکہ طائف ایئرپورٹ کے علاوہ جدہ کی اسلامی بندرگاہ بھی غیر قانونی تارکین کی وطن واپسی کا ذریعہ ہیں۔ 

شیئر: