Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز اور عمران دونوں نااہل ہونگے،خورشید شاہ

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نا اہل ہوں گے اور پھر عمران خان ۔ دونوں کے لئے دعا گو ہیں کہ کسی نہ کسی طرحبچ جائیں لیکن ایسا دکھائی نہیں دے رہا۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔ دونوں کا تعلق جسم اور روح کی طرح ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کے بغیر نا اہل ہوں گے ۔ حالات بتا رہے ہیں کہ پہلے نواز شریف نااہل ہوں گے اور پھر عمران خان پر نا اہلی کا دھبہ لگے گا ۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ ہی نا اہل ہو جائیں ۔واضح رہے کہ پانا مہ کیس میں جے آئی ٹی وزیر اعظم کیخلاف تحقیقات کررہی ہے جبکہ عمران خان کی نااہل کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

 

شیئر: