Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخلاق سوز مواد تیار اور شائع کرنے پر قید اور جرمانے

  ریاض .... محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہے کہ اخلاق سوز مواد تیار کرنے یا پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ یہ انفارمیشن جرائم کے زمرے میں شامل ہے۔5برس تک قید یا 30ملین ریال تک جرمانہ ہوسکتاہے۔ محکمہ امن عامہ نے جرم مذکور اور اسکی سزا سے متعلق تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔ اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پولیس یا متعلقہ اداروں کو مذکورہ جرم کے حوالے سے کس طرح مطلع کیا جائے۔ ایپلی کیشن ”کلنا امن“ یا” ابشر “ یا ای میل یا ٹول فری نمبر پر بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے متنبہ کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کی ویب سائٹ کا قیام یا اس پر معلومات کا اجراءانفارمیشن کے جرائم میں شامل ہے۔ جو شخص بھی اس جرم کا مرتکب ہوگا اسے 10برس تک قید اور 50لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ بورڈ نے نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر دہشتگرد تنظیم کی ویب سائٹ کا قیام یا دہشتگرد تنظیم کے قائدین کو انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کرنا یاتنظیم کے ارکان کے درمیان ربط و ضبط پیدا کرنا یا انکے افکار و خیالات رائج کرنا یا انکو بجٹ مہیا کرنا یا آتش گیر آلات کی تیاری کا طریقہ کار پیش کرنا یا دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے طورطریقے بتانا یا دہشتگرد ی کے حملوں میں استعمال ہونے والے کسی ہتھیار کی تیاری کی تعلیم دینا جرم ہے۔ اس پر قید اور جرمانے کی مذکورہ سزا ہوگی۔

شیئر: