سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ ایروان یوسف نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دوطرفہ اور کثیر الجہتی کام کو مستحکم کرنے کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں اہم ترین بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے صوررتحال میں پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششو ں پربات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سعودی وزیراقتصادیات فیصل بن فضل الاابراہیم، اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔