Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  کانکنی کے شعبے میں بھی سعودی خواتین، تربیتی پروگرام کا افتتاح

ٹریننگ پروگرام کا مقصد کانکنی کے شعبے کی سعودائزیشن میں تعاون ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شمالی حدود ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے کانکنی کے شعبے میں ملازمت کے لیے سعودی خواتین  کے پہلے ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کانکنی کے شعبے میں سعودی خواتین کی ٹریننگ کے پہلے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ’معادن‘ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین رابرٹ ویلٹ بھی موجود تھے۔ 
ٹریننگ پروگرام کا مقصد کانکنی جیسے اہم شعبے کی سعودائزیشن میں تعاون ہے۔ سعودی وژن 2030 کے دائرے میں سعودی خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شراکت کو آگے بڑھانے سے متعلق قومی پالیسی کو تقویت ملے گی۔ 

گورنر نے سعودی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے سمارٹ پارک منصوبے کا افتتاح کیا( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن خالد نے کانکنی کے سعودی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے سمارٹ پارک منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پارک میں پہلا پودا بھی لگایا۔
شہزادہ فیصل بن خالد نے کہا کہ’ سعودی قیادت اقتصادی، صنعتی، سماجی و سائنسی شعبوں اور سپورٹس میں خواتین کی سرپرستی کررہی ہے‘۔
’سعودی وژن 2030 کے ذریعے سعودی خواتین کو سائنس، اختراع اور روزگار کے شعبوں میں اپنے قدموں پر کھڑا کیا جارہا ہے اورانہیں بااختیار بنایا جارہا ہے‘۔ 

شیئر: