مکہ مکرمہ....رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عمرے اور زیارت کیلئے آنے والے فرزندان اسلام کی خدمت میں سعودی اسکاﺅٹس دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ والدین سے الگ ہوجانے والے بچوں کو گود میں اٹھا کر بہلانا اور انہیں والدین تک پہنچانا ، بزرگ معتمرین کو سہارا دینا، انہیں وہیل چیئر پر بٹھا کر طواف اور سعی کرانا ، رہائش تک پہنچانا ، مطلوبہ معلومات مہیا کرنا ، میٹھے بول کے ذریعے انکا دل جیتنا ایسے خوبصورت مناظر ہیں جو 24گھنٹے حرم شریف کے اندر صحنوں اور اطراف میں نظر آتے ہیں۔ یہ مناظر حرم شریف کے حاضرین کے دلوں اورذہنوں میں اللہ پر ایمان ، اسلامی اخوت کی صداقت اور حرمین شریفین کے خدام کے اخلاص کا یقین رہے ہیں۔