دمام ..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے مشرقی ریجن کے شہر دمام میں گھریلو ملازمین اور آجرو ںمیں آگہی مہم شروع کردی۔ وزارت کے اہلکار ان دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں” باشعور لیبر مارکیٹ “کی مہم چلا رہے ہیں۔ جدہ شہر میں 10مئی کو اسکا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ مئی کے اختتام تک جاری رہیگا۔ اسکے بعد ریاض ریجن کے تجارتی مراکز اور مکاتب العمل میں اسکا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔ آجروں کو اجیروں کے حقوق بتائے جارہے ہیں اور ان کے حقوق ادا کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔