Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں ایک گھنٹے میں چار مرتبہ زلزلہ، انڈیا میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 40 سیکنڈ تک محسوس ہوئے۔ (فائل فوٹو)
نیپال میں ایک گھنٹے میں چار مرتبہ زلزلہ آیا جس کے بعد انڈیا کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انڈین نیوز جینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نیپال کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بج کر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیپال میں پہلے چار اعشاریہ چھ اور پھر 25 منٹ بعد چھ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے 15 منٹ بعد تین اعشاریہ آٹھ اور تین اعشاریہ 19 شدت کا زلزلہ آیا۔
 
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے کہا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی پانچ کلومیٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 40 سیکنڈ تک محسوس ہوئے۔
زلزلے کے خوف کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ریاست اروناچل پردیش میں تین بج کر 27 منٹ پر 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا اور اس کے کچھ منٹس کے بعد 3.3 شدت کا زلزلہ اترکھنڈ میں آیا۔
ریاست اتر پردیش میں لکھنو، امروہا اور ہاپور سمیت 30 اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیپال اور انڈیا میں زلزلے کی وجہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: