سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں مقامی حکام نے پاکستانی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اس کے ہم وطن کو عدالت کے حکم پر منگل کو موت کی سزا دی گئی۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’عباس خان نثار نے پاکستانی شہری محمد مجید منیر کو سر پر ضرب لگا کر ہلاک کردیا تھا۔ دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا‘۔
وزارت داخلہ نے بتایا’ عباس خان فرار ہوگیا تھا پولیس نے تلاش کرکے اسے عدالت میں پیش کیا۔ قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنا ئی گئی تھی‘۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔
ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر موت کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔