غزہ میں ایک مقامی فٹبال کلب گاڑیوں کے استعمال شدہ ٹائروں کو ری سائیکل کر کہ ان سے فٹبال گراؤنڈ تیار کر رہا ہے۔ اس گراؤنڈ پر سالانہ تقریباً ڈیڑھ ٹن ربڑ استعمال کیا جاتا ہے جو کھلاڑیوں کو بھی گرنے کی صورت میں فریکچر سے بچاتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد غزہ میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ویڈیو رپورٹ