Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹر نیشنل انڈین اسکولز، بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

ریاض/جدہ (کے این واصف+امین انصاری) انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض اور جدہ نے بارہویں کلاس کے سالانہ امتحان منعقدہ مارچ 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ آل انڈیا اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن میں ریاض اسکول سے جملہ 649طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ جن میں سے 606نے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 93.37فیصد رہا۔ 241نے امتیازی کامیابی حاصل کی جبکہ 475 نے فرسٹ کلاس، 46نے سیکنڈ کلاس اور ایک نے تھرڈ کلاس میں کامیابی حاصل کی۔ مختلف شعبوں میں پہلا، دوسرا اورتیسرا نمبر حاصل کرنے والوں میں سائنس سے جی ڈی جیسی فرسٹ، محمد سہیل سیکنڈ اور عائشہ احمد تھرڈ رہیں۔ کامرس میں ایم کلیانم نے پہلا، سیدہ یسریٰ نے دوسرا اور سمیہ نے تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ شعبہ ہیومنٹیز میں پی عائشہ کے نے پہلا، جینفر نے دوسرا اور عفرا مغیث نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس سال بھی لڑکیوں نے کامیابی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ جملہ 9ٹاپرز میں سے 8لڑکیاں ہیں۔ اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر دلشاد احمد اور پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویز نے اسکول کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور طلباء اور والدین کو مبارکباد دی۔جدہ اسکول سے 511طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے جن میں 36نے 90فیصد اور 470نے 60فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ 20طلباء کی کمپارٹمنٹ آئی جبکہ ایک طالب علم فیل ہوا۔ ٹاپرز میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر طالبات رہیں۔ جن میں مس امینہ اشرف اول، مس آفرین حوریہ ناصر الدین دوم اور امل شمیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلباء میں سائنس سے محمد احمد اور محمدعامر عقیل اول رہے۔ مجتبیٰ دوم اور ہتیش کمار ڈھانڈا سوم رہے۔ کامرس I میں اول محمد سعد علیخان ، معین الدین انیس احمد شیخ دوم اور عبدالرحمان اشتیاق سوم رہے۔ کامرس II میں اول آنے والے ہردیپ سنگھ اجیمل ، دوم حنین صالح بیارم دیدو اور سوم شیخ نوید مصطفی رہے۔

شیئر: