Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: نقلی آب زمزم کے 3ہزار کین ضبط

مکہ مکرمہ.....مقدس شہر کی پولیس نے سادہ لباس میں چھاپہ مار کر 3ہزار سے زیادہ نقلی آب زم زم کے کین برآمد کرلئے۔ مقیم غیر ملکی زمینی ٹینک سے پانی لیکر آب زمزم کے مخصوص کین میں بھر رہے تھے۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ واردات کرنے والے 4تھے ۔ انکاتعلق ایک عرب ملک سے تھا ۔ مکہ مکرمہ کے شمال مشرق میں واقع ایک استراحہ (گیسٹ ہاﺅس ) کو اڈے کے طور پر استعمال کررہے تھے۔

شیئر: