Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کو لوٹنے والے سعودی گرفتار

ریاض .... ریاض پولیس نے ایک ہندوستانی سے 4لاکھ50 ہزار ریال لوٹنے والے 2سعودی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 29شعبان کو کنگ سعود میڈیکل سٹی کی پولیس چوکی میں ایک ہندوستانی نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ دو نوجوانوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ہے ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں اور ساڑھے 4لاکھ ریال چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔دونوں پولیس کی وردی میں تھے اور ہتھیار کے بل پر اسے روک کر لوٹا گیا۔ پولیس نے حلیہ دریافت کرکے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
 

شیئر: