العوامیہ محلے میں بم پھٹنے سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی
ریاض: قطیف کمشنری کے العوامیہ محلے میں بم پھٹنے سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر 3رمضان المبارک کو صبح ساڑھے7بجے گشتی سیکیورٹی فورس قطیف کے العوامیہ محلے میں سیکیورٹی فرائض انجام دے رہی تھی جب تخریب کاروں نے اسے آئی ای ڈی قسم کے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے باعث دو اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 20شعبان کو جاری ہونے والی بیان میں کہا گیا تھا کہ قطیف کمشنری کے المسورہ محلے میں گولہ داغنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 5زخمی ہوگئے ۔