Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام تحفظات دور ہو گئے ،ریاض پیر زادہ

 
اسلام آباد... وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے تحفظات دور ہونے کے بعد استعفیٰ واپس لے لیا۔ منگل کوپارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیر زادہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام تحفظات دور کرا دیئے ، جس کے بعد استعفیٰ واپس لے لیا ۔ واضح رہے کہ ریاض پیرزادہ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری پر کرپشن کا الزم لگاتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ ریاض پیرزادہ نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی مخالفت کی تھی۔

 

شیئر: