Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسقط میں یورپی یونین اور جی سی سی کا اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کی شرکت 

مشترکہ تعاون اور یکجہتی کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا  (فوٹو: ایس پی اے)
سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں منگل کو یورپی یونین اور خلیجی تعاون کونسل جی سی سی ممالک کے مشترکہ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے جو موجودہ سیشن کے سربراہ ہیں شہزادہ فیصل بن فرحان کو خوش آمدید کہا۔ 
اس موقع پر یورپی یونین اور جی سی سی میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے یادگاری اجتماعی تصویر بنوائی۔ 
شرکا نے یورپی یونین اور جی سی سی ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور یکجہتی کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 تجارت، سرماایہ کاری، تجدد پذیر توانائی، ماحولیاتی تبدیلی، سائبر سیکیورٹی، گرین ہائیڈروجن، تعلیم و تجربات کے تبادلے، مصنوعی ذہانت  ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادے اور انسانیت نواز شعبوں میں  تعاون بڑھانے کے موضوعات پر مباحثہ کیا۔
 اجلاس میں ان شعبوں میں شراکت کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: