Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی جی سندھ کی معطلی ،درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی...سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی پولیس کی معطلی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کر لئے ۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کردی۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے ڈویڑنل بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیاکہ موجودہ پٹیشن پر اعتراضات کی کوئی بنیاد نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل کا الزام ہے کہ یہ پٹیشن اے ڈی خواجہ کے ساتھ مل کر دائر کی گئی لیکن اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔

 

شیئر: