Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون افسر کو بچاتے ہوئے نوجوان ہلاک

نئی دہلی ۔۔۔۔نوجوان آئی اے ایس افسراپنے دفتر کے سوئمنگ پول میں مردہ پایا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ ایک خاتون افسر کو سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہا تھا۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جب لوگوں نے اسے ڈوبتا ہوا دیکھا۔30سالہ اشیش ہریانہ کے سونی پت کا رہائشی تھا اور وہ فارن سروس کی تربیت حاصل کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ موجود تھا جب انہوں نے سوئمنگ کا ارادہ کیا۔سوئمنگ پول میں انہوں نے خاتون افسر کو گرتے ہوئے دیکھا جس پر اشیش سمیت کئی افسران نے اسے بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی ۔خاتون کو تو بچا لیا گیا لیکن اشیش لاپتہ تھا بعد میں اس کی لاش تیرتی ہوئی نظر آئی۔

شیئر: