تھوک اور ریٹیل کے کاروبار میں مزید سعودی شامل، غیرملکی کارکنان 12 لاکھ
کاروبار سے منسلک خواتین کی تعداد دو لاکھ 32 ہزار19 ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سال رواں 2023 کی دوسری سہ ماہی کے آخر میں 15 ہزار 900 سعودی تھوک اور ریٹیل کے کاروبار میں شامل ہوئے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق 2023 کی دوسری سہ ماہی کے آخر میں تھوک اور ریٹیل کے کاروبار اور گاڑیوں کی مینٹینس کا کام کرنے والوں کی تعداد 1.64 ملین تک پہنچ گئی۔ یہ ملازم سوشل انشورنس سسٹم کا حصہ ہیں۔
2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران تھوک اور ریٹیل کے کاروبار سے نکلنے والے غیرملکیوں کی تعداد 18.01 ہزار رہی جبکہ 15.86 ہزار سعودی تین ماہ کے دوران تھوک اور ریٹیل کے کاروبار میں شامل ہوئے۔
اس شعبے میں غیرملکی کارکنان کی تعداد 1.2 ملین کےلگ بھگ ہے جو کل کارکنان کا 74.3 فیصد ہیں۔
سعودی ملازمین کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار 1500 ہے جو اس شعبے کے کل کارکنان کا 25.7 فیصد ہیں۔
تھوک اور ریٹیل کے کاروبار سے منسلک خواتین کی تعداد دو لاکھ 32 ہزار19 ہے۔ یہ کل تعداد کا 14.3 فیصد ہیں۔
ان میں سعودی ملازم خواتین 93.9 فیصد ہیں۔ ان کی تعداد دو لاکھ 18 ہزار7 جبکہ غیر ملکی ملازم خواتین کی تعداد 14.12 ہزار ہے۔