Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ، یمن میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے دوران مزید 746 باردودی سرنگیں صاف

اکتوبر میں صاف کی جانے والی باررودی سرنگوں کی تعداد ایک ہزار 476 ہوگئی (فوٹو: عاجل)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے مسام  نے اکتوبر 2023 کے دوسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 746  ڈیوائسز کو صاف کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے دو اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 113 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 631 بغیر دھماکے کی ڈیوائسزکو صاف کیا۔
رواں سال اکتوبر میں یمن سے صاف کی جانے والی باررودی سرنگوں کی تعداد ایک ہزار 476 ہوگئی ہے۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چار لاکھ 18 ہزار 579 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔

شیئر: