اسلام آباد ... سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں اور ٹیکس چوری کے حوالے سے حنیف عباسی کی دائر درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان اور تحریک انصاف سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیازی سروسز لمیٹڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کومنی ٹریل ثابت کرنا ہو گی۔ منی ٹریل ثابت نہیں ہوتی نتائج کیاہوں گے ،اس کا اندازہ ہوگا۔ عمران خان کوبراہ راست رقم منتقل نہیں ہوئی ۔رقم تیسرے فریق کے ذریعے منتقل ہوئی۔ منگل کو سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ گزشتہ سماعت پر آپ سے جو سوالات کئے تھے انکے جوابات دیں ۔