Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ہاوسنگ سیکڑ میں نئے ضابطے متعارف کرائے گا

سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ جنرل اتھارٹی 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے افتتاحی سہولت کے انتظامی ضابطے کو متعارف کروا کر ہاؤسنگ سیکٹر کو تبدیل کر دے گی۔
عرب نیوز کے مطابق اس تاریخی ایکٹ سے توقع ہے کہ رئیل سٹیٹ کی سہولتوں کی نگرانی کرتے ہوئے صنعت کے بھروسے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ انیشیٹو سہولت کے انتظامی کاموں کو معیاری بنانے اور ریگولیٹ کرنے کے لیے اتھارٹی کے عزم کی مثال دیتا ہے۔
سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کے سی ای او عبداللہ الحماد نے اس بات کا اعلان  15 سے 16 اکتوبر تک ریاض میں مڈل ایسٹ فیسلٹی مینجمنٹ ایسوسی ایشن کنفیکس 2023 سے خطاب کے دوران کیا۔
اس تقریب کا انعقاد ’سمارٹ مستقبل کو اپنانے کی طرف ڈیجیٹل دور میں سہولت کا انتظام کے تحت کیا گیا۔
عبداللہ الحماد نے سعودی معیشت کے سنگ بنیاد کے طور پر رئیل سٹیٹ سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مملکت کی قیادت سے ملنے والی مستقل حمایت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ اس شعبے نے حالیہ دنوں مضبوط گورننس اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قابل ذکر پیش رفت حاصل کی ہے۔ 2023 کی دوسری سہ ماہی تک، قومی مجموعی پیداوار میں رئیل سٹیٹ کا حصہ 6.1 فیصد درج کیا گیا تھا جس میں نان تیل کی سرگرمیوں میں 12.7 فیصد حصہ داری تھی‘۔
عبداللہ الحماد نے رئیل سٹیٹ کے ثالثی کے نظام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ ’ یہ نظام رئیل سٹیٹ سیکٹر، اس کی حکمرانی، اس کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے اور اس کے مستفید ہونے والوں کی خدمت کے لیے سب سے نمایاں صلاحیتوں میں سے ایک ہے‘۔

شیئر: